پہلے صوبائی وزیر پتافی پھر گورنر نے عرس کا افتتاح کیا

حیدرآباد(بیورو رپورٹ) شاہ لطیف عرس کی دو افتتاحی تقاریب ہوئیں۔ پہلے صوبائی وزیر ثقافت و تعلیم سید سردار علی شاہ اور صوبائی وزیر لائیو اسٹاک عبدالباری پتافی نے عرس کا افتتاح مزار پر پھولوں کی چادر چڑھا کر کیا، اس موقع پر انہوں نے فاتحہ خوانی کی اور درگاہ کے احاطے میں شاہ جو راگ بھی سنا، بعد میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی علیحدہ سے درگاہ پر چادر چڑھا کر عرس کی تقریبات کا افتتاح کیا۔ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سید سردار علی شاہ نے کہا کہ شاہ لطیف کا پیغام امن ، محبت، بقائے باہمی اور آفاقی پیغام ہے، سندھ کی سرزمین نے کئی اولیا کرام پیدا کئے ہیں جنہوں نے عالمی بھائی چارے ، تصوف اور عالمی امن کا لازوال پیغام دیا ہے۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر)آئی جی سندھ نے کہا کہ شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پر سیکیورٹی کے غیر معمولی اقدامات کو یقینی بنایا جائے ،عرس کی تین روزہ تقریبات کے موقع پرتمام ترحفاظتی اقدامات کو انتہائی ٹھوس،مربوط اورغیرمعمولی بنایا جائے، درگاہ سے متصل تجاوزات کو ختم کرنے کیلئے متعلقہ ادارے سے ہرممکن تعاون کیا جائے،عقیدت مندوں اور دیگر شہریوں کی ممکنہ کثیرتعداد میں شرکت کے پیش نظر درگاہ کے اندرونی حصوں ،اطراف اور درگاہ کے مرکزی راستوں پر سادہ لباس اورباوردی پولیس اہلکاروں کی تعیناتیوں کویقینی بنایاجائے۔

Comments (0)
Add Comment