کراچی(امت نیوز)ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لیے کل(جمعہ) نیویارک میں عافیہ فاؤنڈیشن اور امن بذریعہ انصاف امریکہ کے تحت ”یونائیٹڈ نیشن ریلی“ نکالی جائے گی۔ریلی میں انٹرنیشنل ایکشن سینٹر، مجلس عاشورہ آف نیویارک، مسجد الحمدللہ نیویارک، پروجیکٹ سلام ، یونائیٹڈ نیشنل اینٹی وار کولیشن اور امریکہ میں حقوق انسانی کے لیے کام کرنے والی تقریباََ 35 تنظیمیں شرکت کریں گی۔