لاہور(امت نیوز) آل پاکستان 37 ویں دو روزہ سالانہ ختم نبوت کانفرنس چناب نگر آج مرکز ختم نبوت مسلم کالونی میں شروع ہوگی، جس میں شرکت کے لیے ہزاروں افراد پہنچ چکے ہیں۔عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنماؤں مولانا عزیز الرحمٰن جالندھری، مولانا اللہ وسایا اور کانفرنس کے منتظم اعلیٰ مولانا غلام مصطفی نے کہا ہے کہ کانفرنس سے مولانا فضل الرحمن، مولانا سمیع الحق ، مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی، سراج الحق ، صاحبزادہ شاہ اویس احمد نورانی و دیگر خطاب کرینگے۔