ریاض(امت نیوز)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے صحافی جمال خشوگی کے استنبول میں قتل کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسے سنگین جُرم قرار دیا ہے۔ریاض میں مستقبل سرمایہ کاری اقدام فورم کے ایک خصوصی سیشن میں اپنی تقریر میں شہزادہ محمد نے کہا کہ انصاف کا بول بالا ہوگا۔ انہوں نے امریکہ کا نام لئے بغیر کہا کہ واقعے کی آڑ میں کچھ قوتیں سعودی عرب اور ترکی کو لڑانا چاہتی ہیں لیکن وہ اس میں کامیاب نہیں ہو نگی۔انہوں نے فورم کے شرکاء کو بتایا کہ سعودی عرب ترکی کے ساتھ مل کر اس واقعے کی تحقیقات کررہا ہے۔