اسلام آباد (نمائندہ امت) فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت پر سکیورٹی وجوہات پر نوازشریف پیش نہیں ہوئے۔ استغاثہ کے اہم گواہ واجد ضیا پر وکیل صفائی خواجہ حارث کی جرح تیسرے روز بھی جاری رہی۔ نواز شریف سیکیورٹی خدشات کے باعث پیش نہیں ہوئے۔ واجد ضیا پر جرح جمعرات کو بھی جاری رہے گی۔