خواجہ آصف اوراہل خانہ کیخلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع

سیالکوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک) نیب نے سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف اور ان کے اہل خانہ کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزام میں تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف، ان کی بیگم، بیٹے اور 3بیٹیوں کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزام میں تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ نیب نے خواجہ آصف اور ان کی فیملی کو تمام بینک اکاؤنٹس، قرض اور رقوم کی اندرون و بیرون ملک منتقلی کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ نیب حکام کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک نے نیب کی درخواست پر تمام بینکوں کو خواجہ آصف اور ان کے اہل خانہ کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات بھجوانے سے متعلق تمام بینکوں کو مراسلہ بھی جاری کر دیا ہے۔

Comments (0)
Add Comment