اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )سپریم کورٹ کے جج عمر عطا بندیال کے شریف فیملی کی سزا معطلی کے خلاف نیب کی اپیل کی سماعت کرنے والے خصوصی بینچ میں شرکت نہ کرنے کے حوالے سے بے بنیاد خبروں پرمیڈیا کے نمائندوں نے خصوصی بینچ سے معافی مانگ لی ۔عدالت نے میڈیا کو معاف کردیا اور آئندہ احتیاط برتنے کا حکم دے دیا۔