شہباز کےپروڈکشن آرڈرجاری کرنے کیلئے درخواست قومی اسمبلی میں جمع

اسلام آباد(امت نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) نےشہبازشریف کےپروڈکشن آرڈرجاری کرنے کیلئے درخواست قومی اسمبلی میں جمع کرادی، درخواست پر ایاز صادق، مرتضیٰ جاوید عباسی، طاہرہ اورنگزیب کےدستخط ہیں، زہرا ودود فاطمی اور مریم اورنگزیب نےبھی درخواست پردستخط کیےہیں۔درخواست میں کہاگیاہےکہ 29اکتوبر سےشروع ہونے والے اجلاس کیلئے اپوزیشن لیڈرکےپروڈکشن آرڈرجاری کیے جائیں۔

Comments (0)
Add Comment