لاہور(امت نیوز) معروف بزنس مین میاں منشا کے بیٹے رضا منشا کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے مختلف وزارتوں کے اعلیٰ حکام کی ملی بھگت سے سیمنٹ فیکٹریوں کی تعمیر میں بڑے پیمانے پر گھپلے اور کرپشن کرکے قومی خزانے کو کروڑوں روپے نقصان پہنچانے کے الزام ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔مقدمے میں سابق صوبائی سیکرٹری صنعت و ماحولیات اور دیگر اعلیٰ افسران اور ضلعی حکومتوں کے ذمہ داران سمیت دیگر 15افراد کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔