لاہورمیں تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران سب انسپکٹر جاں بحق

لاہور/راولپنڈی(نمائندہ امت/خبرایجنسیاں)لاہور،راولپنڈی اورمری میں تجاوزات آپریشن کے دوران 22 دکانیں،درجنوں کھوکھے مسمار اور قیمتی اراضی واگزار کرا لی گئی ، جبکہ لاہور میں قبضہ گروپ کے حملے میں تھانہ داتا دربار کا سب انسپکٹر جاں بحق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق داتا دربار کے علاقے میں پولیس نے عدالتی بیلف کے ہمراہ کارروائی کی۔ اس موقع پر قبضہ گروپ نے پولیس پارٹی پر حملہ کردیا۔لڑائی کے دوران ایک شخص نے سب انسپکٹر علی وارث کے سینے پر ٹکر مار دی، جو اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ گیا۔بعدازاں پولیس نے سب انسپکٹر کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردی۔واقعے کے بعد تھانہ داتا دربار میں سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔پولیس کے مطابق علی وارث تھانہ داتا دربار میں ایڈیشنل ایس ایچ او کے طور پر فرائض سرانجام دے رہا تھا۔راولپنڈی کینٹ بورڈ اور ضلعی انتطامیہ نےتجاوزات کے خلاف آپریشن میں 22 دکانیں اور درجنوں کھوکھے مسمار کر دیئے۔ادھرمری انتظامیہ اورنیشنل ہائی وے اتھارٹی(این ایچ اے)نےاسلام آباد مری ایکسپریس وےپرقائم ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی جانب سے کی گئی تجاوزات کےخلاف مشترکہ آپریشن کا آغاز کردیا گیا ۔بدھ کے روز تجاوزات کو بھاری مشینری کے ذریعے مسمار کرنے کے علاوہ سڑک کے اطراف نصب بڑے بڑے اشتہاری بورڈاکھاڑدئیے گئے۔ آپریشن کے دوران ایک بڑے نجی ٹی بی اسپتال کی جانب سے قبضہ کی گئی جنگل کی قیمتی اراضی بھی واگزار کروا لی گئی۔

Comments (0)
Add Comment