وحشیانہ اسرائیلی فائرنگ سے 2 فلسطینی جوان شہید – درجنوں زخمی

مقبوضہ بیت المقدس(امت نیوز) قابض اسرائیلی فوج کی مشرقی غزہ اور مغربی کنارے میں فلسطینی مظاہرین پر وحشیانہ فائرنگ سے 2 نوجوان شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ مغربی میڈیا کے مطابق صہیونی فوجیوں نےبدھ کے روز مغربی کنارے کے علاقے میں نابلوس کے قریب احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر براہ راست فائرنگ کی ،جس کے نتیجے میں 21 سالہ محمد بشارت شہید ،جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی ترجمان نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پچاس کے قریب فلسطینیوں نے فوجیوں پر پتھراؤ کیااور پیٹرول بم پھینکے تھے۔قبل ازیں مشرقی غزہ کی سرحد پر جمع مظاہرین پر اندھادھند گولیاں برسائی گئیں ، جس سے 17 سالہ فلسطینی نوجوان شہید جبکہ درجنوں ز خمی ہوئے۔فلسطینی وزارت صحت کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوجیوں کے فائرنگ سے شہید ہونے والے نوجوان کی شناخت منتصر محمد اسماعیل البازکے نام سے ہوئی ہے۔

Comments (0)
Add Comment