کراچی (اسٹاف رپورٹر/ مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ میں اٹارنی جنرل پاکستان انور منصور خان نے تحریری طور پر درخواست دی کہ پاکستان کوارٹرز میں سرکاری رہائشگاہوں کو خالی کرانے سے پیدا ہونے والی صورتحال انسانی حقوق کا معاملہ ہے، لہٰذا اس کے لیے کچھ وقت دیا جائے۔ اس دوران بات چیت کے ذریعے گھر خالی کرائے جائیں گے، جس پر چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے درخواست منظور کرتے آپریشن کو 2ماہ کے لیے روکنے کا حکم دے دیا۔ علاوہ ازیں ہنگامہ آرائی کے بعدگورنر سندھ عمران اسماعیل نے چیف جسٹس آف پاکستان سے رابطہ کیا تھا۔