تل ابیب(امت نیوز)بھارت نے اسرائیل سے سواکھرب روپے کا دفاعی معاہدہ کیاہے،اسرائیل کی اسلحہ ساز کمپنی ایرو اسپیس انڈسٹری (آئی اے آئی) کا کہنا ہے کہ وہ بھارتی بحری جنگی جہازوں میں 1 کھرب 38 کروڑ روپے مالیت کا زمین سے فضا میں مار والے میزائل ڈیفنس سسٹم (ایل آر ایس اے ایم) نصب کرے گا۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق آئی اے آئی کا بھارت الیکٹرونک لمیٹڈ (بی ای ایل) کے ساتھ معاہدہ طے پا چکا ہے اور اس معاہدے میں بی ای ایل مرکزی فریق ہے۔ واضح رہے کہ ایل آر ایس اے ایم باراک 8سے تعلق رکھتے ہیں ایئر اینڈ میزائل ڈیفنس سے تعلق رکھتا ہے اور اسرائیل کی نیوی بھی اسی نظام کو استعمال کرتی ہے۔آئی اے آئی نے بتایا کہ دنیا بھر میں باراک 8کی مقبولیت کے باعث اس کی گزشتہ برس میں فروخت کا حجم 6ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔ آئی اے آئی کے چیف افسر نمرود شیفر نے کہاکہ ‘اسرائیل اسلحہ کی فروخت کے حوالے سے بھارت ایک بڑی مارکیٹ ہے اور اب ہم بھارت کے ساتھ تعلقات مزید بہتر بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔خیال رہے کہ اسرائیل اور بھارت کے مابین تعلقات میں بہتری آئی اور دونوں ممالک خصوصی زراعت اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں مزید تعاون بڑھا رہے ہیں۔گزشتہ برس اسرائیل نے بھارتی آرمی اور نیوی کو 2ارب ڈالر کے میزائل ڈیفنس سسٹم فروخت کیے تھے واضح رہے کہ باراک8آئی اے آئی نے اسرائیلی وزارت ڈیفنس اور بھارتی ڈیفنس ریسرچ آرگنائزیشن کے مشترکہ تعاون کے ساتھ تیار کیا اور اسرائیلی اور بھارتی نیوی کے پاس ہے۔