لاہور(امت نیوز ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹین کرکٹ لیگ میں قومی کھلاڑیوں کو این او سی جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے لیگ کے آرگنائزر کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق 21 نومبر سے شارجہ کے میدان میں شیڈول اس ایونٹ میں اس بارقومی کرکٹرز بھی حصہ لیں گے اور جن کے معاہدے ہیں ان کو پی سی بی کی طرف سے این او سی جاری کیا جاے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین احسان مانی نے اس لیگ کی شفافیت پر سوالات اٹھاے تھے تاہم آئی سی سی حکام اور منتظمین کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کی روشنی میں بورڈ سربراہ نے دوسرے عہدیداروں کے ساتھ مشاورت کے بعد منتظمین کو قومی کھلاڑیوں کے ایونٹ میں حصہ لینے کی یقین دہانی کروادی ہے۔