کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سانحہ بلدیہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلخانہ کی جانب سے معاوضہ یکمشت دینے سے متعلق دائر درخواست پر سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن (سیسی) و دیگر حکام کو 13 نومبر کے لیے نوٹسز جاری کردیے۔درخواست گزاروں کے وکیل نے موقف اپنایا کہ سندھ حکومت 6ہزار فی کس ماہانہ جاری کر رہی ہے ، جو متاثرین کے کسی کام کے نہیں۔21لاکھ روپے یکمشت ادائیگی سے متاثرین کی داد رسی ممکن ہے۔