کراچی ( صباح نیوز)کراچی کی ساحلی بستی مبارک ولیج میں خام تیل پھیلنے سےساحل آلودہ ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق مبارک ولیج اور سمندر میں ہرطرف تیل پھیلنے سےہر طرف بو پھیل گئی جبکہ آبی حیات کو بھی خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ڈبلیوڈبلیو ایف پاکستان کے مشیر معظم خان کے مطابق مذکورہ تیل مبارک ولیج کے قریب واقع آئل ریفائنری سے آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تیل ساحل اور چٹانوں کے وسیع علاقے پر پھیلا ہوا ہے جس سے آبی حیات بری طرح متاثر ہو سکتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ڈبلیو ڈبلیو ایف کی ٹیم اس معاملے کو دیکھ رہی ہے۔