سابق ڈی جی سے سرکاری رہائشگاہ خالی کروالی گئی

اسلام آباد(خبرنگارخصوصی)پاکستان اسپورٹس بورڈ ( پی ایس بی) حکام نے بالآخر سابقہ ڈی جی اختر نواز گنجیرا سے سرکاری رہائشگاہ خالی کروالی۔ یاد رہے گزشتہ روز روزنامہ امت نے خبر شائع کی تھی کہ پی ایس بی حکام کرپشن الزامات میں ایف آئی اے کی حراست میں موجود سابق ڈی جی سے سرکاری رہائشگاہ خالی کروانے میں ناکام ہو گئے ہیں۔ سابق ڈی جی کا خاندان پی ایس بی میں چار کنال پر مشتمل وسیع و عریض بنگلے پر غیر قانونی طور پر قابض تھا، حالانکہ سابق ڈی جی کو ملازمت سے سبکدوش ہوئے 7ماہ کا عرصہ گزر چکا تھا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز اچانک پی ایس بی حکام نے ڈاکٹر گنجیرا سے سرکاری رہائشگاہ خالی کروانے کا فیصلہ کیا اور راتوں رات اس پر عمل درآمد بھی کروا لیا۔

Comments (0)
Add Comment