کراچی(اسٹاف رپورٹر)اے وی سی سی کے ہاتھوں گرفتار کالعدم جماعت کے 3 دہشت گردوں نے جے آئی ٹی کے سامنے راز افشاں کرنے شروع کردیئے۔ دہشت گردوں نے افغانستان رقم بھجوانے کے لیے حوالہ ہنڈی کے علاوہ 50بینک اکاونٹس استعمال کرنے کا انکشا ف کیا ہے۔ملزمان نے بتایا کہ افغانستان میں حاجی خان قندہاری کو حوالہ ہنڈی کے ذریعے رقم پہنچائی جاتی ہے۔حاجی خان کا نیٹ ورک کراچی اور کوئٹہ میں پھیلا ہوا ہے۔دہشت گردوں کے انکشاف کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حوالہ ہنڈی کرنے والے 10افراد کو دھرلیا۔گرفتار دہشت گرد نعمت کے مطابق رقم کو افغانستان پہنچانے کے لیے 50مختلف بینک اکاونٹس کا بھی استعمال کیا گیا۔دہشت گردوں نے بینک اکاونٹس جعلی استعمال کیے یا اصلی تفتیش جاری ہے۔