بحریہ ٹاو’ن اسپتال میں بریسٹ کینسر پر سیمینار کل ہوگا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بحریہ ٹائون انٹرنیشنل ہاسپٹل کراچی میں بریسٹ کینسر اور اس کے بروقت تشخیص و علاج کے بارے میں عوام میں آگاہی بڑھانے کیلئے زبردست پروگرام کا اہتمام کیا جا رہا ہے ۔ اسی سلسلے میں کل صبح 11:30سے دوپہر ایک بجے تک فری میموگرافی،الٹراسائونڈ اور چیک اپ کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔عام طور پر بریسٹ کینسر چالیس سال سے زائد عمر کی خواتین کو متاثر کرتا ہے اور اسی بات کو مدِنظر رکھتے ہوئے فری چیک اپ کے علاوہ پینتالیس سال سے زائد عمر کی خواتین کیلئے فری میموگرافی جبکہ پینتیس سال سے کم عمر کی خواتین کیلئے فری الٹراسائونڈ کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ سیمنار میں اس موذی مرض سے بچاؤ، اسکی بروقت تشخیص اور علاج کے بارے میں ماہرین خطاب کریں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ خواتین میں اس مرض کی معلومات کو اجاگر کیا جا سکے۔ اس موقع پرشعبہِ طِب سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات، بحریہ ٹاؤن اور کراچی بھر سے خواتین کی بھرپور شرکت متوقع ہے۔ یاد رہے کہ دنیا بھر میں اکتوبر کا مہینہ بریسٹ کینسر کی آگاہی کیلئے مختص کر دیا گیا ہے۔ 120بیڈ پر مشتمل یہ ہاسپٹل 24/7ایمرجنسی وٹرامہ کی سہولیات کیساتھ ساتھ آفتھمالوجی، گیسٹرو انٹرالوجی ،کارڈیوتھوریسک سرجری، جنرل سرجری، یورالوجی، آرتھوپیڈکس آئی سی یو، این آئی سی یو، سی سی یو، ریڈیالوجی، آ ئی سی جی، ایم آر آئی، سی ٹی سکین، لیبارٹری، بلڈ بینک، نیورالوجی، لیور،او بی ایس اینڈگائنی، میموگرافی ، ایکسرے، ای سی جی اور تشخیص و علاج کیلئے مکمل طور پر لیس ہے۔بین الاقوامی تعلیم و تجربے کے حامل ماہرمعالجین کی زیرِ نگرانی مریضوں کی بہترین نگہداشت کو یقینی بنایا گیا ہے۔

Comments (0)
Add Comment