کوئٹہ میں دہشتگردوں کے ہاتھوں پولیس اہلکار شہید

کوئٹہ/ کراچی (نمائندہ خصوصی/ اسٹاف رپورٹر ) نامعلوم دہشتگردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق نواں کلی میں موٹرسائیکل سواروں نے ڈیوٹی سے گھرجانے والےپولیس اہلکارمحمد موسیٰ کو فائرنگ کرکے شہید کر دیا اور فرار ہو گئے فرار ہوگئے۔ لاش اسپتال منتقل کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ۔دریں اثنا آئی جی سندھ سید کلیم امام نے کوئٹہ میں ایف سی قافلے پر دہشت گردانہ حملے اور اہلکاروں کی شہادت کےبعد سندھ پولیس کو ہائی الرٹ کا حکم دیدیا ۔انہوں نے ہدایت کی کہ حساس علاقوں میں انٹیلی جنس ۔ تھانوں کی سطح پرباہمی رابطے بڑھانے ،۔پیٹرولنگ ۔اسنیپ چیکنگ۔پکٹنگ اور ناکہ بندی سخت کرنے سمیت مجموعی سیکورٹی اقدامات ٹھوس اور موثر بنائے جائیں ۔انہوں نے پولیس افسران وجوانوں کو دوران ڈیوٹی بلٹ پروف جیکٹس کےلازمی استعمال کی ہدایت کی ۔

Comments (0)
Add Comment