50 لاکھ گھروں کی تعمیر کیلئے چینی سرمایہ کاری لانے کا اعلان

اسلام آباد( امت نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں 50لاکھ گھروں کی تعمیر کے سلسلے میں چین سے سرمایہ کاری لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم عام انسانوں کے لیے 50 لاکھ گھر بنارہے ہیں جو بہت بڑا ہدف ہے تاکہ اسے آسان قسطوں پر دیں، اس کے لیے بھی سرمایہ کاری لائیں گے۔اسلام آباد میں ڈیلی ۔ جے ڈبلیو گلاس مینوفیکچرنگ کمپلیکس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کا نیا پاکستان کا تصور یہ ہے کہ جن لوگوں کو پاکستان میں نوکریاں نہیں ملتی اور وہ باہر جاتے ہیں انہیں اپنے ملک میں نوکریاں ملنی چاہئیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کی پالیسی بہت واضح ہے کہ سرمایہ کاروں کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے کیونکہ جنتی زیادہ سرمایہ کاری ہوگی غربت میں اتنی کمی ہوگی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سی پیک کے ذریعے پاکستان کا چین کے ساتھ تجارتی تعلقات کا رشتہ مضبوط ہوتا جائے گا جس سے نئے پاکستان کا مقصد پورا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کاروبار کرنا جتنا زیادہ آسان ہوگا اتنی زیادہ سرمایہ کاری ہوگی جس سے نوجوانوں کو ملازمت کے مزید مواقع ملیں گے۔ا

Comments (0)
Add Comment