طورخم میں افغانستان آمدورفت پر پابندی کیخلاف سینکڑوں مزدوروں کا مظاہرہ

خیبر(نمائندہ امت)طورخم بازار میں سینکڑوں مزدورں نے احتجاجی مظاہرہ کیامظاہرین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بارڈر پر تعینات اہلکار افغانستان جانے والے مزدوروں کو بے جا تنگ کرتے ہیں مقامی مزدوروں کو سفری دستاویزات سے استثنیٰ کے باوجود افغانستان آمدورفت پر پابندی نامناسب ہے،افغانستان آمدورفت ، مقامی مزدوروں کو ویزا پاسپورٹ سے استثنیٰ برقرار رکھا جائے عملہ کی بے جا مداخلت سے ہزاروں مزدور بے روزگار ہونے لگے ہیں یومیہ ہزاروں مقامی شہری مزدوری کی غرض افغانستان آمدورفت کرتے ہیں دوسری جانب نیشنل لاجسٹک سیل کے سٹیشن منیجر فضل واحد نے کہا کہ طورخم بارڈر پر سفری دستاویزات چیکنگ کے اضافی فرائض تفویض کیےپاسپورٹ ویزہ کے بغیر افغانستان آمدورفت پر پابندی عائد ہے۔

Comments (0)
Add Comment