ریاض(امت نیوز) مقتول سعودی صحافی جمال خشوگی کے بڑے بیٹے صلاح خشوگی نےسعودی عرب چھوڑ دیا۔ ہیومن رائٹس واچ کے مطابق صلاح خشوگی اہلخانہ سمیت سعودی عرب سے امریکہ چلا گیا ہے۔قبل ازیں سعودی عرب نےصلاح خشوگی پر سفری پابندیاں عائد کررکھی تھیں۔ دریں اثنا سعودی پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ استنبول میں خشوگی کا قتل منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملزمان سے ترک-سعودی مشترکہ ٹاسک فورس کی فراہم کی گئی معلومات پر تفتیش کی جارہی ہے۔علاوہ ازیں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے انٹیلیجنس سروسز کی تنظیم نو کے لیے قائم کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ کمیٹی نے اصلاحات کے منصوبے پر غور کیا۔