کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اورنگی پائلٹ پراجیکٹ کی سابق ڈائریکٹر پروین رحمان قتل کیس میں تفتیشی افسر اور ڈی ایس پی ویسٹ کو عدم حاضری پر شوکاز نوٹس جاری کردیئے۔ جمعرات کوانسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سماعت کے موقع پر ملزمان رحیم سواتی و دیگر کو پیش کیا گیا، سماعت کے دوران ڈی ایس پی ویسٹ اور تفتیشی افسر کی عدم حاضری پرعدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔