اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پہلا پاکستانی خلائی مشن آئندہ 4 سال کے اندر خلا میں بھیجا جائے گا۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کے دوران تصدیق کی کہ حکومت نے پہلے پاکستانی خلاباز کو خلا میں بھیجنے کی منظوری دیدی۔ انہوں نے بتایا کہ پہلا پاکستانی فضائی تحقیقات کے چینی ادارے ‘چائنا مینڈ اسپیس ایجنسی‘ (سی ایم ایس اے) کے تعاون سے خلا میں جائے گا، جس کیلئے‘سی ایم ایس اے‘ اور فضائی تحقیقات کے پاکستانی ادارے ‘سپارکو‘ کے درمیان معاہدہ ہوچکا ہے۔