اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم ہاؤس کی گاڑیوں کی نیلامی میں خریداروں کی عدم دلچسپی کے باعث جمعرات کو صرف 2 گاڑیاں ہی فروخت ہوسکیں۔ ان میں 1986 ماڈل کی ایک گاڑی ایک لاکھ 75ہزار اور سال 2006ماڈل کی فور بائے فور گاڑی 18لاکھ 10ہزار میں فروخت ہوئی جبکہ دونوں گاڑیوں کی فروخت متعلقہ حکام کی منظوری سے مشروط ہے۔