لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )صاف پانی کمپنی سکینڈل میں اہم پیش رفت سامنے آ گئی، سابق وزیرِاعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت 8افراد کے گرد گھیرا تنگ ہو گیا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) میں صاف پانی کمپنی کی ٹیکنیکل ٹیم نے بیان ریکارڈ کروا دئیے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ کے ایس بی کمپنی کو مہنگے ٹھیکے دینے سے متعلق ہم نے مداخلت نہیں کی۔ٹیکنیکل ٹیم نے بیان دیا کہ صاف پانی کی فراہمی کے لئے ٹھیکے مہنگے دینے میں کئی افراد نے مداخلت کی، صاف پانی کی فراہمی کا جو ٹھیکہ دیا گیا، اس پر عملدرآمد نہیں ہوا۔