مسقط (امت نیوز) ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے۔پوزیشنز اور دونوں سیمی فائنل میچز (کل) ہفتہ کو کھیلے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی بھارت کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرنے کیلئے بھر پور کوشش کر رہی ہے۔ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں 6 مختلف ممالک کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے پنجہ آزمائی کررہی ہیں جن میں میزبان اومان، پاکستان، بھارت، ملائیشیا، جنوبی کوریا اور جاپان شامل ہیں۔ جس میں سے چار ٹیموں کے درمیان دونوں سیمی فائنلز کل ہفتہ کو کھیلے جائیں گے۔ پاکستان ہاکی ٹیم پہلے ہی ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہے۔ واضح رہے کہ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں یہ ٹائٹل دو، دو مرتبہ جیت چکی ہیں۔