چٹاگانگ (اے پی پی) بنگلہ دیش اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ (آج) جمعہ کو چٹاگانگ میں کھیلا جائے گا۔ بنگلہ دیشی ٹیم کو سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے۔ میزبان ٹیم نے زمبابوے کو پہلے ون ڈے میں 28 رنز سے شکست دی تھی۔ جبکہ دوسرے میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ دونوں میچوں میں زمبابوین ٹیم بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہی۔ متوقع طور پر آخری میچ کیلئے میزبان سائیڈ میں 2 تبدیلیاں کی جائیں گی۔ بنگلہ دیش ابتدائی دو میچ جیت کر سیریز پہلے ہی اپنے نام کرچکا ہے۔