پی سی بی تنبیہ پر پر احمد شہزاد نے جواب جمع کرادیا

لاہور(امت نیوز) پی سی بی تنبیہ پر پر احمد شہزاد کوشوکاز نوٹس کا جواب جمع کرانے کا خیال آگیارواں سال فیصل آباد میں جاری پاکستان ون ڈے کپ میں لیا گیا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر احمد شہزاد کا کیس طویل انتظار کے بعد کسی نتیجے پر پہنچا، ممنوعہ ادویات کا استعمال ثابت ہونے پر انھیں 4ماہ کیلیے معطل کردیا گیا تھا،اوپنر پر پابندی کی مدت 11نومبر کو ختم ہونا تھی، اس دوران انھیں کسی بھی سطح پر کرکٹ سرگرمیوں میں حصہ لینے کی اجازت نہیں تھی۔پی ایس ایل آئندہ سال فروری میں شیڈول ہونے کی وجہ سے اوپنر کو ڈرافٹ کیلیے دستیاب پلیئرز کی فہرست میں شامل کرلیا گیا تھا، انھوں نے معطلی کا دور ختم ہونے سے قبل ہی لاہور میں 7 کلب میچز میں شرکت کی۔کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر پی سی بی کی جانب سے انھیں شوکاز نوٹس جاری کر کے 25 اکتوبر تک جواب طلب کیا گیا تھا، اس میں لکھاگیا کہ اگر بر وقت جواب موصول نہ ہوا تو یکطرفہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔گزشتہ دنوں سی او او سبحان احمد نے میڈیا کو بتایا تھا کہ احمد نے تاحال جواب جمع نہیں کرایا ہے،ذرائع کے مطابق جمعرات کو نے اپنا جواب پی سی بی کے پاس جمع کرا دیا ہے، جس میں انھوں نے موقف اختیارکیاکہ آئندہ احتیاط کرتے ہوئے دوبارہ ایسی غلطی نہیں دہراوٴں گا۔

Comments (0)
Add Comment