الپوری(نمائندہ امت ) شانگلہ میں سیر وسیاحت کیلئے آنے والی آسٹریلیا کی سیاح خاتون جین ایل جی بیٹی نے شانگلہ پریس کلب الپوری میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شانگلہ انتہائی خوبصورت اور ان کے لوگ انتہائی مہمان نواز ہیں ،فیس بک پر شانگلہ لیلونی سے تعلق رکھنے والے نصیر الدین کیساتھ گزشتہ پانچ سال سے شانگلہ کے مختلف خوبصورت علاقوں کو سوشل میڈیا پر دیکھتی رہی اور ان سے لطف اندوز ہوتی رہی اور خواہش تھی کہ پاکستان کے اس خوبصورت علاقوں کو ضرور دیکھو، مغربی میڈیا پاکستان کو ایک الگ نظر سے پیش کر رہی ہے جبکہ یہاں حالات یکساں بر عکس ہے مجھے کوئی خطرہ محسوس نہیں ہوا اور میں دوبارہ بھی پاکستان اونگی اور اپنی دوستوں کو بھی پاکستان لانے کے لئے آمادہ کروں گی ،میں نے گزشتہ 15دنوں میں اس علاقے کی بے پناہ خوبصورتی سے لطف اندوز ہوئی اور یہاں کی مہمان نوازی اور ان لوگوں کا پیار ہمیشہ یاد رکھوں گی ۔ایک سوال کے جواب میں شانگلہ آنے والی سیاح خاتون جین نے کہا کہ یہاں پر تعلیمی نظام اہستہ اہستہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو رہا ہے جو مثبت اقدام ہے خود بھی ریٹائرڈ سکول ٹیچر ہوں اور گزشتہ دو ہفتوں میں شانگلہ کے مختلف سکولوں کا بھی دورے کیئے۔