نئی دلی(امت نیوز)مودی حکومت نے اپنی فوج کے مظالم دنیا کے سامنے لانے پر انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹر نیشنل کے دفاتر بند کر دیے ہیں۔ بھارتی حکومت نے غیر ملکی این جی اوز کے خلاف کریک ڈاؤن کی آڑ میں ایمنسٹی انٹر نیشنل کے جنوبی بھارت کے ہیڈ کوارٹرز بنگلور میں ایک روز قبل ہی چھاپہ بھی مارا تھا ۔ایمنسٹی انٹر نیشنل اکثر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کی مذمت کرتی ہے اور عالمی مبصرین کو دورے کی دعوت دینے کا مطالبہ کرتی رہتی ہے۔