50 ہزار تھری خاندانوں کو راشن بیگ دیے جائیں گے۔مرتضیٰ وہا ب

کراچی(اسٹاف رپورٹر)صوبائی مشیر اطلاعات و قانون مرتضیٰ وہا ب نے کہا ہے کہ حکومت سندھ اور پیپلز پارٹی تھر کے لیے مر بوط حکمت عملی پر عمل پیرا ہے ۔تھر کے رہائشیوں کے لیے خورا ک کی فراہمی کا پروگرام پیر سے شروع ہونے کا امکان ہے۔اس پروگرام کے ذریعے 50 ہزار خاندانو ں کو راشن بیگ مفت تقسیم کیے جائیں گے۔ایک بیگ میں ساڑھے 4ہزار رو پے کا راشن ہوگا۔حکومت راشن بیگ کی تقسیم پر ماہانہ 22کرو ڑ روپے سے زائد خر چ کرے گی۔انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد تھر میں غذائی قلت کو دور کرنا ہے۔50ہزار خاندانو ں کی نشاندہی نادرا اور دیگر ادارو ں کی مدد سے کی گئی ہے۔مشیر اطلاعات نے واضح کیا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت امداد اور فی خاندان 50کلو گرام گندم کی تقسیم اس پروگرام کے علاوہ ہیں۔

Comments (0)
Add Comment