سعودی قونصلیٹ میں صحافی کا قتل ماورائے عدالت ہے- اقوام متحدہ

اقوام متحدہ(امت نیوز)اقوام متحدہ نے ترک شہر استنبول میں واقع سعودی قونصل خانے میں صحافی جمال خشوگی کی ہلاکت ماورائے عدالت قتل قراردیدی ہے۔اقوام متحدہ نے قتل کیس کی عالمی تحقیقات پر زور دیتے ہوئے شواہد طلب کرلیے ہیں ۔سعودی عرب کے اس مؤقف پر کہ ابھی خشوگی کا قتل کا ریاست کے نام پر ہونے کا تعین ابھی باقی ہے ، اقوام متحدہ کے حکام نے واضح کیا کہ تعین نہ ہونے کے باوجود خشوگی کا قتل ماورائے عدالت قتل ہے۔یہ قابل ذکر ہے کہ خشوگی کے قتل کے بعد اس کے اہلخانہ سعودی عرب کو چھوڑ کر امریکہ چلے گئے ہیں ۔عالمی میڈیا کے مطابق خشوگی کی سعودی حکومت کی تنقید کے باعث اس کے بیٹے پر ایک برس سے زیادہ عرصے سے ملک سے باہر جانے پر پابندی تھی ۔

Comments (0)
Add Comment