کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گورنرنو آموزہیں انہیں سیاست کا کچھ پتہ نہیں ہے ۔شاہ لطیف کے مزار پرحاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گورنر سیاست میں ابھی نئے آئے ہیں انہیں آصف زرداری اور فضل الرحمن تک پہنچنے میں بہت وقت لگے گا،انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کی جے آئی ٹی کو تمام ریکارڈ فراہم کر رہے ہیں جب چیف جسٹس بلائیں گے حاضر ہوجاؤں گا،سپیرم کورٹ کی جے آئی ٹی کو وقت پر تمام چیزیں فراہم کررہے ہیں۔انہوں نےکہا کہ ایک وفاقی وزیرنے کہاکہ انہیں آئین اور 18ویں ترمیم کی بھی پرواہ نہیں ہے۔ کرپشن کیس میں سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی بنائی۔ تھرکے آراو پلانٹس نگران حکومت کے دورمیں بند ہوئے تھے۔ چیف جسٹس سندھ حکومت کے تعاون سے مطمئن ہیں۔