بد عنوانی کے خاتمے کیلئے نیا قانون لانے کا اعلان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ بدعنوانی سے متعلق نیا قانون لا رہے ہیں۔یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ ملک سے کرپشن کا خاتمہ کرنا چاہتے ہیں اور ہر قسم کی کرپشن کو روکنے کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بدعنوانی کیخلاف قانون کے لئے مختلف تجاویز آ رہی ہیں، تجاویز کو مکمل مشاورت کے بعد شامل کیا جا رہا ہے۔وزیر قانون نے کہا کہ کرپشن سے متعلق نئے قانون پر کام جاری ہے جسے جلد پیش کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں کوخوش دلی سے قانون کوقبول کرنا چاہیے اور اس معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہئے۔وفاقی وزیر قانون نے عوام سے اپیل کی کہ حکومت کی انسداد کرپشن مہم میں ساتھ دیں، کرپشن میں ملوث افراد سے متعلق معلومات فراہم کرنے والوں کے نام صیغہ راز میں رکھے جائیں گےانہوں نے مزید کہا کہ کرپشن کی معلومات دینے والےکو ریکوری کا 20فیصد حصہ دیا جائے گا۔وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ وسل بلور ایکٹ تیار کر لیا ہے جسے جلد پارلیمنٹ سے منظور کروانے کی کوشش کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ کرپشن کی کسی بھی شکایت کا غیر جانبدارانہ کمیشن جائزہ لےگا۔

Comments (0)
Add Comment