کراچی(اسٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی کراچی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری و قائد حزب اختلاف ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن ضلع شرقی ذوالفقار قائم خانی نے پاکستان کوارٹرز کے مکینوں پر تشدد رکوانے کے وزیراعلیٰ کے احکامات پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت سرکاری آبادیوں کے مکینوں کو تنگ نہ کرے۔وفاق پاکستان کوارٹرز کی اراضی فوری طور پر سندھ کے حوالے کرے تاکہ مکینوں کی بہتر طور پر آباد کاری یقینی بنائی جاسکے۔وہ سہیل الیاس کی قیادت میں علاقہ مکینوں کے وفد سے گفتگو کررہے تھے۔