کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے استصواب رائے کے بعد محمد حسین محنتی کو 3سالوں کے لیے جماعت اسلامی سندھ کا امیر مقرر کردیا ہے۔اس سے قبل وہ صوبائی نائب امیر و حلقہ کراچی کے امیر بھی رہ چکے ہیں۔حسین محنتی میمن برادری سے تعلق رکھتے ہیں۔پیشہ کے لحاظ سے کاروباری اور چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہیں۔