دودھ کے تاجر کا قتل لین دین تنازعہ نکلا- دوست گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اسپیشل انویسٹی گیشن پولیس نے اورنگی ٹاؤن کے علاقے میں چار ماہ قبل قتل ہونے والے دودھ کے تاجر کے قتل میں ملوث اسکے دوست کو گرفتارکرلیا۔مومن آباد کے علاقے میں 9جون 2018 کو دودھ کے کاروبار سے منسلک محمد سلیم ولد اسلام الدین کو تیز دھار آلہ کی مدد سے قتل کیا گیا تھا اور اسکی لاش کچرا کنڈی میں پھینک کر فرار ہوگئے تھے۔جس کی تفتیش ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ نے واقعہ کی تفتیش اسپیشل انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کی گئی۔ اسپیشل انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم ندیم کو گرفتار کرکے اسکی نشاندہی پر قتل کی واردات میں استعمال ہونے والی چھری برآمد کرلی ، پولیس نے بتایا کہ گرفتار ہونے والے ملزم ندیم کو مقتول سلیم نے پانچ لاکھ روپے اور بھینسیں خرید کر دی تھی جبکہ مقتول نے ملزم سے اپنا حصہ مانگا تو ملزم نے پچاس ہزار روپے دے کر اپنے دوست وسیم حسین کے ساتھ مل کر قتل کرنے کی پلاننگ کی تھی،اور مقتول کو قتل کرکے اسکی لاش کچرا کنڈی میں پھینک دی تھی۔

Comments (0)
Add Comment