کراچی (بزنس رپورٹر) ٹیلی نار پاکستان اور فوڈ ڈلیوری خدمات فراہم کرنے والی کمپنی فوڈ پانڈا نے تین اہم شعبوں مارکیٹنگ، آپریشنز اور کیش مینجمنٹ میں تعاون کا اعلان کیا ہے۔ حیدرآباد میں معاہدے پر دستخط فوڈ پانڈا کے کار پوریٹ لانچ ایونٹ کے بعد ہوئے۔ معاہدے کے تحت کراچی، حیدرآباد اور کوئٹہ میں ٹیلی نار کے سبسکرائبرز فوڈ پانڈا کے پہلے صارفین ہوں گے۔ جنہیں فوڈ ڈلیوری کے آرڈز پر خصوصی رعایتی وائو چرز پیش کئے جائیں گے۔ ٹیلی نار کے وائس پریذیڈنٹ سرکل سائوتھ عمیر محسن نے کہا کہ صارفین کو جدید طریقوں سے سہولیات فراہم کرنا چاہتے ہیں۔ کنٹری مینیجر فوڈ پانڈا نعمان سکندر مرزا نے کہا کہ معاہدہ باعث مسرت ہے۔