کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیف انجینئر و نائب صوبائی کمشنر پی آئی اے اسکاؤٹس محمد احسن زبیری نے کہا ہے کہ ا سکاؤٹنگ کا مقصد نوجوانوں کو ایسی مدد فراہم کرنا ہے کہ وہ ایک بہترین اور ذمہ دار شہری بنیں۔یہ بات انہوں نے پی آئی اے اسکاؤٹس صوبائی ہیڈ کوارٹر پر آل پاکستان پی آئی اے اسکاؤٹس ڈسٹرکٹ سیکریٹریز فورم کے اجلاس میں کہی۔پی آئی اے چیف و اسکاؤٹ پیٹرن محمد شعیب مہمان خصوصی تھے، جب کہ ملک بھر کے سیکرٹریز کے علاوہ صوبائی سیکریٹری شمس خان، نائب صوبائی کمشنر شاہ جہاں ایندر ، میڈیم صنوبر گل ، سید محبوب قادری ، محمد ایاز ، غلام قادر و دیگر بھی موجود تھے۔آخر میں مہمان خصوصی نے شیلڈ تقسیم کی۔