شہر کی ترقی کیلئے سب کو متحد ہونا ہوگا-تعمیر کراچی کانفرنس

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ہیومن رائٹس نیٹ ورک کے تحت پریس کلب میں ’’تعمیر کراچی کانفرنس‘‘ میں مقررین نے کہا ہے کہ شہر کی ترقی کے لیے سب کو متحد ہونا پڑے گا۔ جسٹس (ر) وجیہ الدین احمد نے کہا کہ ترقی کیلئے تعصبات کو چھوڑنا ضروری ہے۔ بلدیاتی اداروں کو آج تک قانون کے مطابق نہیں چلایا جارہا۔بنگالی اور بہاری 1971سے پاکستان میں ہیں۔انہیں شناختی کارڈز اور بچوں کو ب فارم جاری کیے جائیں۔اس موقع پر پی ٹی آئی کے ایم این اے شکو ر شاد ، ایم پی اے ریاض حیدر، قاضی نورانی، ولی محمد، شفیق اللہ ،ایس ایم الطاف ، عبدالقادر بلو اور نیت ورک کے صدر انتخاب عالم سوری نے بھی خطاب کیا۔مقررین نے کہا کہ عالمی سازش کے تحت ملک کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی گئی۔ہمیں ڈاکٹر عافیہ کے لیے بھی آواز اٹھانا ہوگی۔ انتخاب سوری نے کہا کہ حکومت کے اچھے کاموں کی تعریف اور غلط کاموں کی نشاندہی کریں گے۔حکومت ملک کی اراضی پر توجہ دے، تو تمام قرضے ادا ہوں گے اور پھر کسی ٹیکس کی ضرورت نہیں پڑے گی ۔

Comments (0)
Add Comment