کراچی (بزنس رپورٹر) نیشنل بینک نے سال 2018 کے 9 ماہ کیلئے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ گزشتہ روز بینک کے بورڈ آف ڈائریکڑز کے اجلاس میں حسابات کی منظوری دی گئی۔ مالیاتی نتائج کے مطابق9ماہ کے دوران بینک کا بعد از ٹیکس منافع10فیصد اضافے سے16 ارب 18کروڑ روپے رہا، جبکہ گزشتہ برس کی اسی مدت کے دوران بینک کا بعد از ٹیکس منافع14ارب 70کروڑ روپے رہا تھا۔ اس دوران بینک کی فی حصص آمدنی7روپے60 پیسے رہی، جبکہ گزشتہ برس فی حصص آمدنی6 روپے91پیسے رہی تھے۔ بینک کا قبل از ٹیکس منافع23ارب 12کروڑ روپے رہا، جبکہ گزشتہ برس کی اسی مدت کیلئے بینک کا قبل از ٹیکس منافع 23ارب 22کروڑ روپے تھا۔