سلک بینک کے بعد از ٹیکس منافع میں 70فیصد اضافہ

کراچی(بزنس رپورٹر)سلک بینک نے جنوری سے ستمبر 2018کے 9ماہ کے لیے 2.719بلین روپے کے آپریٹنگ پرافٹ کا اعلان کر دیا ہے ۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں بتایاگیاکہ یہ پچھلے سال اسی مدت کے بعد از ٹیکس منافع میں 70فیصد اضافہ ہے۔ نیٹ انٹرسٹ انکم 30ستمبر 2018کو ختم ہونے والی میعاد پر 913ملین روپے تھی جو کہ 23%گروتھ کو ظاہر کرتی ہے ، جبکہ نان فنڈڈ انکم میں پچھلے سال اسی مدت کے مقابلے میں 42%گروتھ حاصل ہوئی ۔ مجموعی ایڈوانسز میں 14.29ارب روپے کا اضافہ حاصل کیا گیا ، جو اسی مدت میں 2017کے مقابلے میں 16فیصد زیادہ ہے ۔دسمبر 2017کے مقابلے میں ڈپازٹس بھی 12 ارب روپے بڑھ گئے جس سے کُل ڈپازٹس 122.33 ارب روپے تک بڑھ گئے ۔ کرنٹ اور سیونگ اکاؤنٹ (CASA) کا تناسب دسمبر 2017میں 61.46% تھا جو بڑھ کر ستمبر 2018میں 66.76 فی صد ہوگیا ، اس سے بینک پر صارفین کے اعتماد کی عکاسی ہوتی ہے ۔سلک بینک لمیٹڈ کے بورڈ نے شیئرز میں کمی کر کے بینک کے شیئر کیپیٹل کو اس کی ایکویٹی کے برابر لانے کی منظوری دے دی ۔شیئر میں کمی کے باعث فی شیئر آمدنی اور فی شیئر ڈیویڈنڈ کے تناسب پر مثبت اثر پڑے گا ۔

Comments (0)
Add Comment