شرجیل سے متعلق کیس میں نجی اسپتالوں سے کمروں کی ریٹ لسٹ طلب

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ نے شرجیل میمن کو ضیاء الدین اسپتال میں رکھنے سے متعلق کیس میں تمام نجی اسپتالوں سےکمروں کی ریٹ لسٹ طلب کرتے ہوئے آج بروز ہفتہ تفصیلات جمع کرانے کا حکم دے دیا۔کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس منیب اختر اور جسٹس مشیر عالم پر مشتمل لارجر بنچ نے کیس کی سماعت کی۔

Comments (0)
Add Comment