مولانا فضل الرحمٰن کی کوششوں سے زرداری – نواز ملاقات جلد متوقع

اسلام ٓاباد ( محمد فیضان) سابق وزیرا عظم نواز شریف اور سابق صدر آ صف علی زرداری کے درمیان فاصلے کم کرنے کے حوالے سے مولانا فضل ا لرحمن کی کوششیں بارآور ہونے کا امکانا ت ہیں اور اس حوالے سے توقع کی جارہی ہے زرداری کی نوازشریف ملاقات آ ئندہ ایک دو روز میں ہو گی آصف علی زرداری سابق وزیر اعظم سے تمام گلے شکوے ختم کر کے آگے بڑھنا چاہتے ہیں اس ضمن میں ملاقات کے لیے ایجنڈا فائنل کیا جا رہا ہے۔ملاقا ت آل پارٹیز کا نفرنس سے قبل متوقع ہے مولانا فضل ا لرحمن سمیت سابق وزیر ا عظم نواز شریف اور سا بق صد ر آصف علی زرداری لا ہور میں موجود ہیں اور اس بات کا بھی امکان ہے کہ دونوں رہنماوں میں ملاقا ت غیرا علانیہ طور پر ہو اور میڈیا سے اسے خفیہ رکھا جا ئے ۔ ذر ائع کے مطابق ا س مرتبہ نواز شریف کی بجائے آصف علی زرداری کی خواہش ہے کہ نواز شریف سے ان کی ملاقا ت ہو جس میں گلے شکوے کرکے نا را ضگی کو ختم کیا جاسکے ۔حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی حکمت عملی بنانے کے لیے اپوزیشن جماعتوں کے سربراہان لا ہو پہنچ گئے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی اورمسلم لیگ ن کے درمیان را بطوں میں تیزی آ ئی ہے ذرا ئع کے مطابق مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی پر بیک ڈور رابطوں میں وا ضح کیا ہے کہ وہ فی الحال حکو مت کے خلاف کسی تحریک کا حصہ بننے کو تیا ر نہیں ہے ہاں پارلیمنٹ کے اندر مختلف ایشوز پر بھر پور ا حتجاج میں پیپلز پارٹی کی حمایت کرنے کو تیا ر ہے لیکن فی ا لوقت اس سے آگے نہیں بڑھے گی جبکہ مولانا فضل الرحمن کی کوشش ہے کہ وہ دو نوں بڑی جماعتوں کا کندھا ا پنے لیے ا ستعمال کریں اور حکو مت کے خلاف عوامی ا حتجاج کی راہ ہموار کرنے کے لیے دونوں بڑی اپوزیشن جماعتوں کو را ضی کریں اور حکومت پر دباو بڑھا ئیں ذرا ئع کے مطابق پاکستان پیپلز پا رٹی کو ڈر ہے کہ سا بق صدر آ صف علی زرداری کے خلاف جاری تحقیقا ت کے حوالے سے ا نہیں گرفتار کیا جا سکتا ہے اور یہ گرفتاری 31اکتوبر سے پہلے ہو سکتی ہے اس لیے پیپلز پارٹی ن لیگ کی حمایت سے ا حتساب کے خلاف ایک موقف ا پنانا چا ہتی ہے پیپلز پا رٹی کے ذر ائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو پیپلز پارٹی اور پیپلز پارٹی کو ن لیگ کی ضرورت ہےلیکن اس کے برعکس نواز لیگ کے پا رٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اب ن لیگ کو پیپلز پا رٹی کی زیا دہ ضرور ت نہیں ہے نوا زشریف کے ساتھ جو ہو نا تھا وہ ہو چکا لیکن یہ سب آ صف زرداری کے ساتھ نہیں ہو نا چا ہیئے ن لیگ ذرا ئع پرا عتماد ہیں کہ نواز شر یف کو عدالتوں سے ریلیف مل جا ئے گا کیونکہ کرپشن کا الزام کسی کیس میں بھی ثا بت نہیں ہو سکا ہے۔

Comments (0)
Add Comment