بحری مشقوں کے دوران میزائل فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) بحری مشقوں سی اسپارک کے دوران میزائل فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا گیا کیا، نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نےمشقوں کے علاوہ گوادر، تربت اور اورماڑہ میں آپریشنل تیاریوں کا معائنہ بھی کیامشقوں کے دوران پاک بحریہ کے میزائلوں نے اپنے اہداف کوکامیابی سے نشانہ بنایا۔ اس موقع پر نیول چیف نے افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ سی پیک ۔گوادر پورٹ سمیت ملک کے سمندری مفادات کے تحفظ کے لیے پر عزم ہے اور کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھر پور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔دریں اثنا نیول چیف گوادرمیں ہیڈکوارٹر کمانڈر ویسٹ پہنچے جو ٹاسک فورس 88کے ذریعے گوادر پورٹ کی حفاظت کے ساتھ ساتھ پاک بحریہ کے جہازوں کو لاجسٹک سپورٹ فراہم کرنے کا ذمہ دار ہے۔ نیول چیف کو پاک بحریہ کے آپریشنل یو نٹس کی تعیناتی اور فضائی خطرے سے نمٹنے کیلئے پاک بحریہ کی دفاعی صلاحیت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ نیول چیف نے چینی حکام کے ساتھ ملاقات میں گوادر پورٹ کی ہرطرح سے حفاظت کا یقین دلایا ۔

Comments (0)
Add Comment