ٹرمپ مخالفین کو بارودی مواد بھیجنے والا گرفتار

واشنگٹن(امت نیوز)امریکی محکمہ انصاف کی ترجمان نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے 12 مخالفین کو بم اور مشتبہ مواد بھیجنے کے شبہے میں ایک شخص کو فلوریڈا سے گرفتار کر لیا گیا ہے ۔گرفتار شخص 56سالہ سیزر سیوک جونیئر نے اپنی گاڑی ڈونلڈ ٹرمپ کے اسٹیکرز سے بھر رکھی ہے ۔مشتبہ شخص نے بارک اوباما، ہلیری کلنٹن،اداکار رابرٹ ڈی نائرو، سی آئی اے کے سابق سربراہ جان برینن سمیت صدر ٹرمپ کے مخالفین کو ان کے پتوں پر دیسی ساختہ بم ، بارودی موادبھجوایا گیا تھا ۔جمعہ کو ڈیمو کریٹ سینیٹر کورے بوکر کو بھی ایک مشکوک پارسل بھجوایا گیا ، جسے ڈاک خانے میں ہی پکڑ لیا گیا ۔12واں پیکٹ امریکی ٹی وی سی این این کو بھیجا گیا ، جہاں فوری طور پر عملے کو باہر نکال لیا گیا ۔امریکی حکام کے مطابق بھیجے گئے بم جعلی نہیں خطرناک تباہی پھیلانے کے حامل تھے ۔امریکی اداکار رابرٹ ڈی نائرو نے بارودی مواد بھیجنے کے عمل کو جمہوری دہشت گردی قرار دیتے ہوئے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ 6نومبر کو ووٹ ڈالنے ضرور جائیں ۔واضح رہے کہ ٹرمپ مخالفین کو بارودی مواد بھیجنے کے عمل نے امریکہ میں خوف و ہراس کی لہر دوڑا دی ہے ۔

Comments (0)
Add Comment