لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )ہر سال رائیونڈ میں منعقد ہونے والے عالمی تبلیغی اجتماع کیلئے پاکستان ریلوے نے اہم اعلان کیا ہے۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے مطابق رائیونڈ کے تبلیغی اجتماع کے شرکاء کی سہولت کیلئےیکم سے 15 نومبر تک تمام ٹرینیں رائیونڈ اسٹیشن پر 5 منٹ کیلئے رکیں گی۔خیال رہے کہ رائیونڈ تبلیغی اجتماع 2 مرحلوں میں ہوتا ہے جس میں ملک بھر سے لاکھوں افراد شریک ہوتے ہیں۔علاوہ ازیں شیخ رشید نے کہا ہے کہ دھابیجی تا کراچی سٹی شٹل ٹرین سے کراچی سرکلر ریلوے کا آدھا مسئلہ حل ہوجائے گا جب کہ مستقبل میں کراچی شٹل ٹرین 3 شفٹوں میں چلانے کا ارادہ ہے۔