خشوگی قتل – مشرق وسطیٰ سلامتی خطرے میں پڑنے کا امریکی انتباہ

منامہ(امت نیوز/مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی وزیر دفاع جم میٹس نے متنبہ کیا ہے کہ سعودی صحافی کی ہلاکت نے مشرق وسطیٰ کی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے ۔خشوگی قتل کے ذمہ دار 21 سعودی شہریوں کو امریکی ویزے دینے پر پابندی سمیت اضافی اقدامات کئے جائیں گے۔ منامہ ڈائیلاگ و سیکورٹی سمٹ سے خطاب کرتےہوئے انہوں نے کہا کہ صحافی کے قتل میں ملوث سعودی ملزمان کے خلاف امریکی انتظامیہ اضافی اقدامات کرے گی تاہم اس عوام کے احترام کسی طرح کم نہیں ہوگا ۔دو ملکوں (ترکی و سعودی عرب ) کو علاقائی استحکام کیلئے تعاون کرنا چاہئے ۔ سعودی عرب اور قطر کو باہمی تنازعات بھی ختم کرنے چاہئیں ۔یہ یاد رکھنا چاہئے کہ کسی بھی ملک میں انتظامیہ تبدیل نہیں ہونے والی ہے ۔شام میں روس کی موجودگی خطے میں امریکہ کا متبادل نہیں ہو سکتی ۔جم میٹس نے کہا کہ امریکہ حوثی باغیوں سے لڑنے والے اتحادیوں کی حمایت جاری رکھے گا ۔

Comments (0)
Add Comment